جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد میں ٹریفک کے لیے خصوصی ڈائیورشن پلان جاری

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 13 اگست کو یادگارِ فتح ایچ ایٹ میں تقریب منعقد ہوگی، جس کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی ڈائیورشن پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد میں 12 اگست رات 12 بجے سے 14 اگست رات 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

مزید پڑھیں:جشن آزادی اسپیشل: موہٹہ پیلس، وہ محل جس نے پاکستان بنتے دیکھا، پہلا دفتر خارجہ اور فاطمہ جناح کی آخری رہائش گاہ

ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو کے بعض حصے بند رہیں گے۔ کورال چوک سے خیابان چوک کی جانب ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔

کورال، روات اور ایکسپریس وے سے اسلام آباد آنے والے شہری کھنہ پل لوپ، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک، مری روڈ، سرینا ہوٹل، سہروردی روڈ، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ کا متبادل راستہ اختیار کرسکیں گے۔

خیابان چوک سے کورال جانے والے شہری جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو، ڈبل روڈ، مری روڈ، راول روڈ اور پرانا ایئرپورٹ روڈ استعمال کرسکیں گے۔

فیض آباد اور راول ڈیم کے اطراف بھی مختلف راستے بند رہیں گے۔ فیض آباد لوپ، اوجڑی لوپ اور راول ڈیم سے فیض آباد کی جانب تمام لنک روڈز ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں:جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو یا مری روڈ کے ذریعے راول ڈیم چوک کا راستہ اختیار کرسکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp