ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ کی ویلز پر فتح سے پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کی امیدوں کو اس وقت تقویت ملی جب ناقابل شکست انگلینڈ نے بدھ کو اپنے آخری پول ڈی میچ میں ویلز کو 8-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

انگلینڈ کی اس کامیابی کے بعد پاکستان کے لیے اگلے مرحلے تک پہنچنے کا منظرنامہ واضح ہوگیا ہے۔ قومی ٹیم اس وقت پول ڈی میں ایک پوائنٹ اور منفی 3 گول فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اب اسے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔

پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ میں شکست یا برابری کی صورت میں قومی ٹیم کا ورلڈ کپ سفر ختم ہوجائے گا جبکہ بھارت دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

اس سے قبل بھی پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدوں کو اُس وقت سہارا ملا تھا جب بھارت کو پیر کے روز پول ڈی کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس نتیجے نے ابتدائی راؤنڈ کے آخری میچز سے قبل گروپ میں کوالیفکیشن کی دوڑ کو کھلا رکھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان ہاکی ٹیم کے دورۂ جنوبی کوریا کا اعلان، 4 میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان نے اس عالمی مقابلے میں مایوس کن آغاز کیا تھا اور پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف اسے 4-1 سے شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد ابو بکر کی قیادت میں قومی ٹیم نے ویلز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 3-3 سے برابر کھیلتے ہوئے ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کیا اور اگلے مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھیں۔

ورلڈ کپ کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ کی ابتدائی 2 ٹیمیں دوسرے پول مرحلے میں پہنچیں گی جہاں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پول اے اور پول ڈی کی ٹاپ 2 ٹیمیں پول ای میں شامل ہوں گی جبکہ پول بی اور پول سی کی ابتدائی 2 ٹیمیں پول ایف تشکیل دیں گی۔

مزید پڑھیں: سابق اولمپیئن رحیم خان کو پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی پر شکوک

ابتدائی 4 پولز میں آخری دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسمارٹ چشمے نابینا افراد کی زندگیاں بدل رہے ہیں لیکن شرپسند عناصر یہ سہولت چھیننے کے درپے

فلکیاتی نظاروں کے شوقین تیار ہوجائیں، 27 اگست کو منفرد منظر ہوگا

عمرعبداللہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی مؤقف کی مکمل نفی کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

بالی ووڈ کے سابق سپر اسٹار گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد