صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مسلح افواج نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 55ویں برسی پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور افواجِ پاکستان نے راشد منہاس شہید کی مادرِ وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں:پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54ویں برسی پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت
آئی ایس پی آر کے مطابق 971ء میں راشد منہاس شہید نے غیر معمولی جرات، عزم اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔ ان کی قربانی جرات، وفاداری، حب الوطنی اور فرض سے وابستگی کی روشن مثال ہے۔
Some sacrifices become a lasting part of a Nation’s History.
Shaheed Pilot Officer Rashid Minhas (NH), the only Nishan-e-Haider recipient of the Pakistan Air Force, chose duty over his own life. In August 1971, he deliberately crashed his hijacked aircraft rather than allow it… pic.twitter.com/eUDekz5vur
— Sajawal Rana (@Saju__302) August 19, 2026
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی مادرِ وطن کے لیے بے مثال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب اور آنے والی نسلوں کے لیے جرات و عزم کا پیغام ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی قوم کے لیے جرات، حب الوطنی اور فرض شناسی کی لازوال مثال ہے۔ ان کی بہادری اور قربانی قوم اور افواجِ پاکستان کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
مزید پڑھیں:راشد منہاس شہید جیسے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے، صدر زرداری
صدر اور وزیراعظم نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھے گی۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔














