ناسا کا سوئفٹ دوربین کو بچانے کا مشن ناکام، اب کیا ہوگا؟

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کا سوئفٹ خلائی دوربین کو بچانے کا مشن ناکام ہوگیا، امریکی خلائی ادارے کے مطابق دوربین کو مدار میں مزید بلند کرنے کے لیے بھیجا گیا بغیر پائلٹ خلائی جہاز قابو میں نہ رہ سکا، جس کے باعث ریسکیو مشن ختم کرنا پڑا۔

سوئفٹ خلائی دوربین کائنات میں ہونے والے طاقتور ترین دھماکوں، بالخصوص گاما شعاعوں سے متعلق مظاہر کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ تاہم عمر رسیدہ دوربین اب تیزی سے اپنے مدار سے نیچے آ رہی ہے اور رواں سال کے آخر میں زمین کی جانب واپس آکر فضا میں جل کر تباہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا  نے اپنی گرتی ہوئی خلائی دوربین کو بچانے کے لیے ریسکیو مشن لانچ کردیا

دوربین کو بچانے کے لیے ناسا نے تقریباً 30 ملین ڈالر کا مشن شروع کیا تھا، جس کے تحت ایک روبوٹک خلائی جہاز کے ذریعے سوئفٹ دوربین کو پکڑ کر اسے زیادہ بلند مدار میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

امریکی کمپنی کٹالسٹ کی جانب سے تیار کیا گیا بغیر پائلٹ خلائی جہاز 3 جولائی کو پیگاسس نامی چھوٹے راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔

تاہم 28 جولائی کو خلائی جہاز کے قابو سے باہر ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔ خلائی جہاز تقریباً 72 گھنٹے تک بے قابو گردش کرتا رہا، اس دوران مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے سمیت متعدد تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین نے کہا کہ یہ وہ نتیجہ نہیں تھا جس کے لیے مشن پر کام کیا جا رہا تھا، تاہم اس ناکامی سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوتی کہ مشن کی کوشش کرنا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی ملبہ چاند سے جا ٹکرایا، سائنسدانوں کی نظریں اثرات پر مرکوز

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے غیر معمولی تیزی کے ساتھ کام کرتے ہوئے سوئفٹ کو مزید سائنسی تحقیق کا موقع فراہم کرنے اور مستقبل میں امریکا کو مصنوعی سیاروں کی سروسنگ کے لیے درکار صلاحیتیں بہتر بنانے کی کوشش کی۔

ناسا کے مطابق مشن کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کے باوجود خلائی جہاز سوئفٹ دوربین تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھے گا تاکہ قیمتی معلومات حاصل کی جاسکیں جو مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

خلائی جہاز تیار کرنے والی کمپنی کٹالسٹ کے مطابق مسلسل قابو پانے کے مسائل ہی مشن ختم کرنے کی بنیادی وجہ بنے۔

سوئفٹ دوربین کی ممکنہ واپسی کے بعد اس کا زمین کے ماحول میں داخل ہوکر جل جانا متوقع ہے، تاہم ناسا کی جانب سے اس سے پہلے اس سے زیادہ سے زیادہ سائنسی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی