اسلامی چیمبر کے سیکریٹری جنرل کی وزیر خزانہ سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکریٹری جنرل شیخ یوسف حسن خلوی نے ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون، حلال معیشت، اسلامی فنانس اور نجی شعبے میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان کے کاروباری طبقے اور عالمی کاروباری نیٹ ورکس کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی چیمبر کے عالمی روابط اور پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی کاروباری برادری کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور شراکت داری کے وسیع مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ڈیووس میں سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات

اسلامی چیمبر کے سیکریٹری جنرل نے چیمبر کے بڑھتے ہوئے عالمی روابط اور مختلف ممالک کی کاروباری برادریوں کے ساتھ تعاون سے آگاہ کیا۔ انہوں نے حلال معیشت میں عالمی سطح پر تعاون بڑھانے اور مسلم کاروباری برادریوں کو نجی شعبے اور ادارہ جاتی شراکت داروں سے جوڑنے کے لیے چیمبر کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں عالمی حلال معیشت کے بڑھتے ہوئے حجم اور پاکستان کے لیے حلال خوراک، فیشن، حلال سیاحت، خدمات اور دیگر صارفین کی منڈیوں میں اپنی موجودگی بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ حلال معیشت کے وسیع تصور سے آگے بڑھتے ہوئے مخصوص مصنوعات، شعبوں اور منڈیوں کی نشاندہی کی جائے جہاں پاکستانی کاروبار اپنی برآمدات اور مسابقتی صلاحیت بڑھا سکیں۔

فریقین نے پاکستان میں اسلامی فنانس کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور اسلامی اقتصادیات و مالیات کے حوالے سے کام کرنے والے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی کاروباروں کے لیے قابلِ عمل تجارتی مواقع پیدا کرنے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اسلامی چیمبر کے سیکریٹری جنرل نے حلال کاروبار، پائیدار سیاحت اور اسلامی اقتصادی تعاون کے حوالے سے مختلف ممالک کے تجربات سے آگاہ کیا اور کہا کہ شعبہ وار مواقع کی نشاندہی، عالمی منڈیوں کی طلب کو سمجھنے اور کاروباری اداروں کو مسابقتی مصنوعات و خدمات کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے چین روانہ

ملاقات میں بین الاقوامی کانفرنسوں، کاروباری فورمز اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی کاروباری اداروں اور عالمی کاروباری برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے ساتھ اسلامی چیمبر کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھنا اور عملی تعاون کے مواقع کی نشاندہی ضروری ہے۔ انہوں نے اسلامی چیمبر کے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی کاروباری اداروں اور عالمی کاروباری نیٹ ورکس کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری، 7 نشستوں کے لیے 10 امیدوار مدمقابل

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟