عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری کے موقع پر 26 اگست 2026، بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:6 ستمبر کو دہری اہمیت: عید میلادالنبی اور یومِ دفاع پاکستان ایک ہی دن منائے جائیں گے

کابینہ ڈویژن نے سال 2026ء کی سرکاری و اختیاری تعطیلات کے سلسلے میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 26 اگست کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اس روز سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:عید میلادالنبیؐ: ملک بھر میں جلسے جلوس اور والہانہ عقیدت کا اظہار

کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کی وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے اسے تمام بڑے اردو و انگریزی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp