ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین اسماعیل کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناصوتیون بن اسماعیل نے پاکستان میں ملائیشیا کے سفیر اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون کا ایم او یو سائن

ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور تزویراتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے: سابق فوجیوں کی فیلڈ مارشل کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت، پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp