پاکستان سمیت 12 ممالک کا شام میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزرائے خارجہ نے شمال مغربی شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی وحدت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پاکستان، ترکیہ، الجزائر، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر، سعودی عرب اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی شام میں ابو الظہور فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے انتہائی تشویش ناک  اور خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شامی فورسز کی دروزی اقلیت کیساتھ جنگ بندی، دمشق پر اسرائیلی حملہ، 3 جاں بحق، 34 زخمی

مشترکہ بیان میں شام کی سرزمین اور بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے اقدامات شام میں سلامتی کی بحالی، قومی اداروں کی تعمیر نو اور کئی سالہ تنازع کے انسانی اثرات سے نمٹنے کی جاری کوششوں کو براہِ راست متاثر کررہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے کہا کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں کشیدگی میں مزید اضافے، علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری کو کمزور کرنے کا خطرہ پیدا کر رہی ہیں۔

بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ شام کے خلاف جاری جارحیت کے معاملے پر واضح، مضبوط اور اصولی مؤقف اختیار کرے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ان خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شام: ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملہ، القدس کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی سمیت 8 افراد شہید

وزرائے خارجہ نے 1974 کے جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام یقینی بنانے اور اسرائیلی افواج کے ان علاقوں سے انخلا کا مطالبہ کیا جہاں انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے، تاکہ مزید کشیدگی کو روکا اور خطے کے امن و استحکام کا تحفظ کیا جا سکے۔

مشترکہ بیان میں شام کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور سیاسی وحدت کے احترام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان اصولوں کو کمزور کرنے کی ہر کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی