راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات، 3 کمپنیاں سول انتظامیہ کی معاونت کریں گی

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے، جبکہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت کرے گی۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کی تعیناتی کے دوران حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کی سکیورٹی مؤثر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ فوج کی تعیناتی کی مدت 6 ماہ مقرر کی گئی ہے۔

آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp