برطانوی حکومت اور گوگل کا طیاروں کی ’سفید لکیروں‘ سے موسمیاتی اثرات کم کرنے کے لیے اشتراک

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی حکومت نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ساتھ مل کر طیاروں کے پیچھے بننے والی سفید لکیروں، جنہیں کنٹریلز (Contrails) کہا جاتا ہے، کے موسمیاتی اثرات کم کرنے کے لیے کام شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:اسکردو کی قیمتی ٹراؤٹ مچھلی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی زد میں

کنٹریلز دراصل طیاروں کے انجن سے خارج ہونے والی گرم اور مرطوب گیس کے فضا کی انتہائی سرد تہوں سے ملنے کے نتیجے میں بننے والے برف کے ذرات ہیں۔ بعض حالات میں یہ لکیریں طویل عرصے تک فضا میں موجود رہ کر زمین کی حرارت کو روک سکتی ہیں اور یوں موسمیاتی تبدیلی پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

برطانوی حکومت اور گوگل کا تعاون مصنوعی ذہانت اور سیٹلائٹ ڈیٹا سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے فضائی راستوں کی نشاندہی پر مرکوز ہے جہاں طیاروں کے کنٹریلز بننے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

منصوبے کا مقصد پائلٹس اور ایئر لائنز کو بہتر معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ پرواز کے راستے میں معمولی تبدیلی کے ذریعے کنٹریلز بننے کے امکانات کم کیے جاسکیں، جبکہ ایندھن کے استعمال اور پرواز کے شیڈول پر کم سے کم اثر پڑے۔

مزید پڑھیں:پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

برطانوی حکومت کے مطابق یہ اقدام ہوا بازی کے شعبے سے پیدا ہونے والے موسمیاتی اثرات کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاہم ٹیکنالوجی کی افادیت اور بڑے پیمانے پر اس کے عملی استعمال کا جائزہ مزید تجربات کے بعد لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp