ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیے جانے کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس مقرر کیے جانے سے متعلق ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے، جس کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبرپختونخوا کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تاہم معاملے کی جانچ پڑتال کے بعد یہ نوٹیفکیشن جعلی ثابت ہوا۔ دستیاب معلومات کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کی آئی جی خیبرپختونخوا کے طور پر تعیناتی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا نوٹیفکیشن حقیقت پر مبنی نہیں۔

پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر عثمان انور اس وقت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے منصب پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس بھی رہ چکے ہیں۔

اس طرح ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں سمندری طوفان ارنب کا خطرہ، ایک لاکھ افراد کے انخلا کے احکامات

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں