عمران خان صحت مند ہوئے تو ان کے چاہنے والے شکر ادا کرنے کے بجائے افسردہ اور غصے میں ہیں، طلال چوہدری

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صحت مند ہونے کی خبر آئی ہے ان کے چاہنے والوں میں سے کسی نے شکر ادا نہیں کیا، سب افسردہ اور غصے میں ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت سے بدلہ لینا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ علاج کے لیے کہا گیا ہے اور علاج بیمار کا ہوتا ہے، اگر کوئی بیمار نہ ہو اور زبردستی اپنی مرضی کے اسپتال میں علاج کرانے کی خواہش ہو تو اس کے پیچھے یہی ہوسکتا ہے کہ بیماری کا بہانہ بنا کر این آر او لے لیا جائے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل، یہ سب کہانیاں ہیں جو صرف پی ٹی آئی بنا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا اپوزیشن اسپیشلسٹ ہیں، وہ سینیئر سیاستدان ہیں، اچھی بات ہے کہ مولانا اپوزیشن کو حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا طریقہ سکھائیں۔

امریکا ایران جنگ کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے اور پوری دنیا نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی سفارت کاری عروج پر ہے، قیام پاکستان سے اب تک سفارتی محاذ پر پاکستان کا یہ عروج کبھی نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ فیلڈ مارشل کو کامیاب کرے، ان کا حالیہ دورہ ایران کامیاب رہا تو یہ دنیا کے لیے ریلیف فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کی تجویز

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم، عالمی کرنسی اور تیل کی مارکیٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار