ہری پورمیں لاپتا 5 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد، پولیس نے 5 مشتبہ ملزمان شناخت کرلیے

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہری پور میں 16 روز قبل لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی آیت نور کو، جس کی لاش ایک کنویں سے ملی تھی، سپرد خاک کردیا گیا۔

آیت نور 16 روز قبل اپنے گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی، جس کے بعد وہ لاپتا ہوگئی تھی۔

لاپتا ہونے کے 15 روز بعد بچی کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی، جس کے بعد پورا شہر سوگ میں ڈوب گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: 7 سالہ بچی زیادتی و قتل کیس کے مرکزی ملزم سمیت 4 گرفتار

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث 5 مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی ہے۔

پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 2 کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان نے مبینہ طور پر مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اسے کنویں میں پھینک دیا۔

پولیس کی متعدد ٹیمیں گزشتہ 5 روز سے مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز میں مصروف ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: بچیوں سے زیادتی کے ملزم پر عدالت کے احاطے میں تشدد

آیت نور کے افسوسناک قتل پر ہری پور ڈسٹرکٹ بار نے بھی یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

بچی کی ہلاکت پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے واقعے پر عوامی تشویش اور انصاف کے مطالبے کو نمایاں کیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں