پاکستان، ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ریجنل 4 کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

اس کے علاوہ آنے والے مختلف کثیرالجہتی اجلاسوں اور سفارتی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے کو مزید مستحکم رکھنے اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بھی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کا اہم حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp