وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، جہاں ارومچی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر چین کے اعلیٰ عہدیداروں اور سفارتی حکام نے پنجاب کے وفد کا پُرجوش خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔

مریم نواز شریف پہلے ہی روز اپنی مصروفیات کا آغاز شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر کے کُنلُن ہال سے کریں گی، جہاں ان کی 4 اہم ملاقاتیں اور اجلاس طے ہیں۔ اس موقع پر پنجاب اور شِن جِیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، پاک چین تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے شِن جِیانگ کے پارٹی سیکرٹری چِن شیاؤ جیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد ملاقات کرے گا، جبکہ شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی کے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری ہی ژونگ یو بھی ان سے ملاقات کریں گے۔ مریم نواز شریف شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد سے بھی اہم ملاقات کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین سے صوبے کو کیا کچھ ملنے والا ہے؟

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی کے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری، پارٹی سیکرٹری اور پولیٹیکل کمشنر ہی ژونگ یو کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ دورے کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟