رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی اور اس کھیل کی تاریخ میں نائٹ ہڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں:قومی ہاکی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی
ویلز میں پیدا ہونے والے بلی بوسٹن نے اپنے شاندار کیریئر کا بیشتر حصہ ویگن کلب کے ساتھ گزارا، جہاں انہوں نے 488 میچز میں ریکارڈ 478 ٹرائیز اسکور کیں۔ وہ برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے غیر سفید فام کھلاڑی بھی تھے۔
بلی بوسٹن نے برطانیہ کی جانب سے تین ایشز سیریز جیتیں اور 1960 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے مجموعی طور پر 571 ٹرائیز اسکور کیں۔
انہیں 2025 میں برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے نائٹ ہڈ سے نوازا تھا، یوں وہ رگبی لیگ کی 130 سالہ تاریخ میں سر کا خطاب حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم فٹ قرار، سرفراز احمد کا ٹیم میں واپسی کا اعلان
سر بلی بوسٹن کی وفات ان کی اہلیہ لیڈی جان بوسٹن کے انتقال کے چند ہی ہفتے بعد ہوئی ہے۔ ویلز رگبی یونین اور ویگن واریئرز نے عظیم کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات اور کھیل پر دیرپا اثر کو سراہا۔














