عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 514 روپے کم ہو کر 4لاکھ 17 ہزار 126 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 06 ڈالر کمی کے بعد 4640 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔













