اسلام آباد کے 44 اسپتالوں کو فائر سیفٹی نوٹسز، متعدد میں حفاظتی انتظامات نامکمل ہونے کا انکشاف

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے 44 سرکاری و نجی اسپتالوں اور طبی اداروں کو فائر اینڈ لائف سیفٹی سے متعلق نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود متعدد اداروں میں مطلوبہ حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شہر کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں کو فائر سیفٹی انتظامات بہتر بنانے کے لیے متعدد بار متنبہ کیا گیا۔

سی ڈی اے کے کیپیٹل اسپتال سمیت 44 طبی اداروں کو فائر اینڈ لائف سیفٹی سے متعلق نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ پولی کلینک، کیپیٹل اسپتال سمیت 42 سرکاری و نجی اسپتالوں کو بھی حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دی جاچکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز، سندھ کے نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی اقدامات سخت

دستاویزات کے مطابق کیپیٹل اسپتال کو فائر سیفٹی فٹنس اور ہیزرڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ ایم سی آئی نے اسپتال کی فائر سیفٹی تیاریوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے فائر پریوینٹو، فائر پروٹیکشن اور لائف سیفٹی آلات کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

نوٹیفکیشن میں اسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی آڈٹ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کرنے اور لازمی فٹنس سرٹیفکیٹ و این او سی حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ ایم سی آئی کے مطابق اسپتال انتظامیہ کو 2014 سے 2023 تک فائر سیفٹی آڈٹ کے حوالے سے متعدد بار آگاہ کیا گیا۔

حکام نے فائر سیفٹی پلانز کی منظوری اور تکمیل کا فائر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا بھی لازمی قرار دیا تھا۔ ہدایت کے مطابق فائر سیفٹی پلانز پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) سے منظور شدہ ایم ای پی کنسلٹنٹ سے ویٹ کرائے جانے تھے، جبکہ فائر اینڈ ریسکیو ماہرین اور پی ای سی رجسٹرڈ کنٹریکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

کیپیٹل اسپتال میں باقاعدگی سے فائر ڈرلز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کرانے کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ انتظامیہ کو تین ماہ کے اندر تمام ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تاہم ایم سی آئی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بارہا انتباہ اور ہدایات کے باوجود فائر سیفٹی انتظامات پر مکمل عمل درآمد نہ ہوسکا۔

پمز کی نرسری میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آنے والے یہ انکشافات اسلام آباد کے اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے نظام، حفاظتی معیارات پر عمل درآمد اور متعلقہ اداروں کی نگرانی کے مؤثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں