جاز نے 5جی نیٹ ورک 10 شہروں تک پھیلا دیا، رواں سال کا ہدف کیا ہے؟

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں فائیو جی سروسز کے پھیلاؤ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جاز ایک ہزار مقامات کو فائیو جی پر منتقل کرنے والا ملک کا پہلا موبائل آپریٹر بن گیا۔

جاز نے رواں سال کے اختتام تک فائیو جی کے فعال مقامات کی تعداد 2 ہزار 500 تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ آئندہ 3 سے 4 سال کے دوران ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کے تحت نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے جاز، یوفون اور زونگ کو 5جی سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی

جاز نے ابتدائی طور پر اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد میں تقریباً 180 مقامات سے فائیو جی سروس کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد دائرہ کار سیالکوٹ اور گوجرانوالہ تک بھی بڑھا دیا گیا۔ یوں 5جی نیٹ ورک اب ملک کے 10 شہروں تک پہنچ چکا ہے۔

حالیہ سپیکٹرم نیلامی کے بعد جاز نے مزید 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم حاصل کیا، جس کے بعد کمپنی کے مجموعی اسپیکٹرم کی گنجائش 94.4 میگا ہرٹز سے بڑھ کر 284.4 میگا ہرٹز ہوگئی، جو پہلے کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا ہے۔

نئے حاصل کیے گئے سپیکٹرم میں 700 میگا ہرٹز کا 20 میگا ہرٹز، 2300 میگا ہرٹز کا 50 میگا ہرٹز، 2600 میگا ہرٹز کا 70 میگا ہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کا 50 میگا ہرٹز شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5جی انٹرنیٹ کی آمد سے اسٹریمنگ اسپیڈز میں 3 سے 5 گنا اضافہ متوقع

جاز کے مطابق اضافی سپیکٹرم سے فائیو جی کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ فور جی نیٹ ورک کی گنجائش بھی بڑھائی جائے گی، جس سے بیک وقت کوریج اور نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ ممکن ہوگا۔

جاز کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ ایک ہزار فائیو جی مقامات تک اس رفتار سے پہنچنا زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں تک تیز رفتار اور قابلِ اعتماد رابطے کی سہولت پہنچانے کے عزم کا اظہار ہے۔ سال کے اختتام تک 2 ہزار 500 مقامات تک توسیع کا مقصد بہتر ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق فائیو جی منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور ملک بھر میں نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کے بعد پاکستان میں جاز کی مجموعی سرمایہ کاری 12 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ