اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو قائم مقام صدر پاکستان مقرر کردیا گیا، کابینہ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
صدر مملکت آصف علی زرداری بیرون ملک دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی ملک سے باہر ہیں۔
صدر مملکت کی بیرون ملک موجودگی کے دوران عموماً چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، تاہم چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی کے باعث یہ ذمہ داریاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو سونپی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائمقام صدر مملکت کا پاکستانی برانڈ کی مقامی گاڑی اورسستی الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے پر زور
سردار ایاز صادق صدر مملکت آصف علی زرداری کی وطن واپسی تک قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔














