ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ٹی20 ایشیا کپ 2026 کی چمچماتی ٹرافی کی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ 2026 کا میلہ دبئی میں سجنے کو تیار، فوٹو سیشن میں پلیئرز کا دلکش رقص
ٹرافی کی رونمائی میں ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی کپتانوں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ چین، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کی کپتانیں شامل تھیں۔ تمام کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز 28 اگست کو ہوگا جب افتتاحی میچ میں تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام 15 میچز، بشمول 13 ستمبر کا فائنل، اسی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، روایتی حریف بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئین سری لنکا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
𝐄𝐢𝐠𝐡𝐭 𝐜𝐚𝐩𝐭𝐚𝐢𝐧𝐬. 𝐎𝐧𝐞 𝐜𝐨𝐯𝐞𝐭𝐞𝐝 𝐩𝐫𝐢𝐳𝐞 🏆
The race for #DPWorldWomensAsiaCup2026 glory begins ⭐️#ACC pic.twitter.com/5MgWPaqOOq
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 27, 2026
پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی جس کے بعد 5 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ قومی ٹیم گروپ مرحلے کا آخری میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیے: پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر 3 ٹیموں کے خلاف لیگ مرحلے میں کھیلے گی جس کے بعد دونوں گروپس کی سرفہرست 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول
28 اگست: تھائی لینڈ بمقابلہ ہانگ کانگ، چین
29 اگست: سری لنکا بمقابلہ متحدہ عرب امارات
30 اگست: بھارت بمقابلہ تھائی لینڈ
31 اگست: بنگلہ دیش بمقابلہ انڈونیشیا
یکم ستمبر: پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ
2 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ انڈونیشیا
3 ستمبر: بھارت بمقابلہ ہانگ کانگ، چین
4 ستمبر: متحدہ عرب امارات بمقابلہ انڈونیشیا
5 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت
6 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش
7 ستمبر: پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ، چین
8 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ متحدہ عرب امارات
10 ستمبر: پہلا سیمی فائنل، گروپ اے کی اول نمبر ٹیم بمقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم
11 ستمبر: دوسرا سیمی فائنل، گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم بمقابلہ گروپ بی کی اول نمبر ٹیم
13 ستمبر: فائنل
مزید پڑھیں: ویمن پاور: مردوں کی ٹیموں کے لیے یا خلاف کھیلنے والی خواتین کرکٹرز
پاکستان نے اب تک ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل نہیں جیتا۔ قومی ٹیم سنہ 2012 اور سنہ 2016 میں فائنل تک پہنچی تھی تاہم دونوں مرتبہ اسے بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔














