بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل آسان اور شفاف بنانے کے لیے واضح ٹائم فریم مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار، وزارت توانائی اور آئی ایف سی کے درمیان معاہدہ طے
یہ فیصلہ فوکل پرسن برائے واپڈا و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت وزیر اعظم کے چیمبر میں ہونے والے ایک اعلٰی سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور واپڈا کے اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران حمزہ شہباز نے واپڈا انتظامیہ کو شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی پرائم منسٹر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں، یوتھ پروگرام کے اجلاس کی صدارت
انہوں نے ٹرانسفارمر اور بجلی کی دیگر تنصیبات سے متعلق عوامی شکایات کا فوری اور موثر ازالہ یقینی بنانے پر زور دیا، نیز یہ تجویز بھی پیش کی کہ عوام کی داد رسی کے لیے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں واپڈا کے فوکل پرسنز مقرر کیے جائیں۔














