مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آخری سپیل آج دوپہر کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش، بلیو ایریا میں درخت گرگیا
مری اور گلیات سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بارش کے باعث بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد اور خنک ہونے کا امکان ہے۔
Heavy Rain in Islamabad, pic.twitter.com/ZyVLMxNzWG
— Beautiful Pakistan🇵🇰 (@LandofPakistan) August 30, 2026
خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں، میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، اس دوران بالائی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔













