پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی: ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناکام کارکردگی کے پیشِ نظر اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان علی آغا کو بھی تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم سے علیحدہ کر کے وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹیم کی وطن واپسی کے بعد سرفراز احمد اور عمر گل کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا جائے گا۔

یہ اہم فیصلے لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں کیے گئے۔

مزید پڑھیے: ’یہ بزدلانہ رویہ ہے‘، انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر سابق کھلاڑی آپے سے باہر

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ بولنگ کوچ عمر گل کو بھی اسی طرح فارغ کیا جائے گا۔ تاہم دونوں کوچز جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران بدستور ٹیم کا حصہ رہیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق برمنگھم میں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران مائیک ہیسن کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔ اس کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں بھی مائیک ہیسن ہی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

مزید برآں سلمان علی آغا کو وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور وہ محمد رضوان اور امام الحق کے ہمراہ پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp