نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کلوبایف سے ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذکورہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں کرغزستان کے صدر صادیر ژاپاروف سے ملاقات سے قبل ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیاب سربراہی اور ایس سی او سربراہی اجلاس کی مؤثر میزبانی پر مبارکباد بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا کرغز وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
نائب وزیراعظم نے ورلڈ نومیڈ گیمز کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی کامیاب میزبانی پر بھی کرغزستان کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس سی او کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کرغز قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے گا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a meeting with Foreign Minister of the Kyrgyz Republic H.E. Zheenbek Kulubaev ahead of Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif’s meeting with President Sadyr Zhaparov in Bishkek today.
The DPM/FM… pic.twitter.com/vQmZOKlmOC
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 2, 2026
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط، سیکیورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
کرغز وزیر خارجہ ژین بیک کلوبایف نے پاکستان کو 27-2026 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان تنظیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مؤثر قیادت فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کی چینی صدر سے ملاقات، کرغز ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ کرغزستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے ایس سی او سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔














