ہریانہ میں بھارتی فوج کی کشتی الٹ گئی، 2 اہلکار لاپتا، سرچ آپریشن جاری

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع جمنا نگر میں ہتھنی کنڈ بیراج کے قریب بھارتی فوج کی کشتی تیز بہاؤ اور بھنور کی زد میں آکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار لاپتا ہوگئے جبکہ 3 اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب بھارتی فوج کے اسپیشل فورسز یونٹ 1 پیرا سے وابستہ اہلکاروں کی کشتی بیراج کے سلائس گیٹس کے قریب پانی کے تیز بہاؤ اور بھنور میں پھنس کر الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے اہلکار ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ کا شکار، حالت نازک

کشتی میں سوار 3 اہلکاروں نے لائف جیکٹس پہن رکھی تھیں، جس کی مدد سے وہ محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ناہن میں قائم ایک یونٹ سے تعلق رکھنے والے 2 اہلکار تاحال لاپتا ہیں۔

لاپتا اہلکاروں کی تلاش کے لیے بھارتی فوج، فضائیہ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، پولیس اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں مشترکہ آپریشن کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: جالندھر: بھارتی فوج کے جبر کے خلاف احتجاج، مقامی آبادی کا سخت ردعمل

ریسکیو حکام نے دریائے جمنا اور اس سے منسلک نہروں میں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے، جبکہ تلاش کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے بیراج سے پانی کا بہاؤ بھی کم کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp