بدھ کے روز بھی پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی برتری کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں اور ڈالر کی قدر مضبوط رہی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار
انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک پیسے کے معمولی اضافے کے ساتھ 277.45 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز (منگل کو) ڈالر کی قیمت 277.46 روپے پر بند ہوئی تھی۔
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے جس سے عالمی سطح پر افراط زر (مہنگائی) کے خدشات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ہیں۔
مزید پڑھیے: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟
6 اہم عالمی کرنسیوں (بشمول یورو اور ین) کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو ناپنے والا ڈالر انڈیکس 99.67 پر مستحکم رہا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
منگل کے روز قیمتوں میں 4 ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھنے کے بعد بدھ کو ابتدائی کاروباری اوقات میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا۔
برینٹ کروڈ 1.03 ڈالر (1.1%) کے اضافے کے بعد 95.68 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ڈبلیو ٹی آئی 61 سینٹ (0.7%) کے اضافے کے بعد 90.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
مزید پڑھیں: آہستہ مگر مستقل: روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری
گزشتہ روز (منگل) ہونے والا اضافہ برینٹ کروڈ کے لیے 24 جولائی اور ڈبلیو ٹی آئی کے لیے 23 جولائی کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ تھا۔













