گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی موت، سامان سے مبینہ خودکشی کا نوٹ برآمد

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ستارا میں گرلز ہاسٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے نتیجے میں 19 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ طالبہ کے سامان سے مبینہ خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت سریشٹی بھانوداس برامانے کے نام سے ہوئی ہے، جو یشونت راؤ چوہان سائنس کالج میں فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی کے دوسرے سال کی طالبہ تھی اور کالج کے گرلز ہاسٹل میں مقیم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شور شرابے سے تنگ بوڑھے نے پڑوسن، اس کی جوان بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

حکام کے مطابق بدھ کی شب سریشٹی نے مبینہ طور پر دیگر افراد کو بتایا کہ وہ باتھ روم جارہی ہے، جس کے بعد وہ ہاسٹل کی عمارت کی تیسری منزل پر گئی۔

کچھ دیر بعد وہ وہاں سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔

واقعے کے فوراً بعد طالبہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔

مزید پڑھیں: لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

پولیس نے طالبہ کے سامان سے ہاتھ سے تحریر کردہ ایک نوٹ بھی برآمد کیا ہے، جسے تحقیقات کا حصہ بناتے ہوئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی موت کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی اور نوٹ کے مندرجات سمیت تمام شواہد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واقعے سے قبل ہاسٹل میں ایک شکایت بھی سامنے آئی تھی جس میں باتھ روم کی دیوار پر قابل اعتراض الفاظ لکھے جانے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: خاتون کے قتل کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر اور ملازم گرفتار

شکایت کے بعد ہاسٹل کمیٹی نے طالبات سے اس معاملے پر پوچھ گچھ شروع کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ طالبات کے والدین کو ہاسٹل بلانے کے حوالے سے بھی انتظامیہ میں بات چیت جاری تھی۔

پولیس اس پہلو سمیت ہاسٹل میں پیش آنے والے واقعات اور طالبہ کی موت سے قبل کی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور موت کی اصل وجہ تمام شواہد اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں