جمعرات کے روز پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی برتری برقرار رکھی اور 0.01 فیصد کا مزید استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کے معمولی اضافے کے ساتھ 277.42 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز (بدھ کو) ڈالر کی قیمت 277.45 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں کرنسیوں کی صورتحال
امریکی ملازمتوں کے اہم اعداد و شمار کی اشاعت سے قبل جاپانی ین میں اچانک آنے والے استحکام نے ڈالر پر دباؤ برقرار رکھا۔ گزشتہ سیشن میں ین کی قدر میں 0.9 فیصد اضافے کے بعد یہ فی امریکی ڈالر 158.88 پر مستحکم رہا۔
مارکیٹ کے تاجروں کا خیال ہے کہ اس اچانک اضافے کی وجہ ٹوکیو حکام کی ممکنہ مداخلت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟
6 اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر انڈیکس 0.04 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 99.56 پر آ گیا۔
یورو کی قدر میں معمولی اضافے کے ساتھ قیمت 1.1589 ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 3 ہفتوں کی پست ترین سطح سے سنبھل کر 1.3482 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔ کینیڈین ڈالر بھی شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد 1.3836 کینیڈین ڈالر پر مستحکم رہا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں
مشرق وسطیٰ میں تناؤ اور رسد میں رکاوٹ کے خدشات کے باوجود جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
برینٹ کروڈ 59 سینٹ (0.62 فیصد) کی کمی کے بعد 95.04 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی مارکیٹوں میں ہلچل، بھارتی روپے کی قدر بھی گرگئی
ڈبلیو ٹی آئی 38 سینٹ (0.42 فیصد) کی کمی کے بعد 90.63 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔













