اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر میں 28 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 17.12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی فری لانسرز نے 3 سال میں 3.2 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما لیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ہفتہ وار زرِ مبادلہ ذخائر کے بیان میں بتایا کہ 28 اگست 2026 تک ملک کے مجموعی مائع زر مبادلہ ذخائر 22.53 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5.41 ارب ڈالر کے خالص زرِ مبادلہ ذخائر موجود تھے۔
مرکزی بینک کے مطابق 28 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 17 ارب 11 کروڑ 78 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیے: معاشی اصلاحات رنگ لے آئیں، ملک پر قرضوں کا بوجھ کم، زرمبادلہ کے ذخائر، مالی نظم و ضبط میں نمایاں بہتری
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ 21 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس کے زر مبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ ذخائر 17.10 ارب ڈالر تک پہنچے تھے۔














