کلاڈ اے آئی کی سروس میں جزوی تعطل، صارفین کو رسائی میں مشکلات

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کلاڈ اے آئی کی سروس میں آج جزوی تعطل پیدا ہوگیا، جس کے باعث صارفین کو مختلف ماڈلز استعمال کرتے ہوئے خرابی کے پیغامات اور رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کمپنی کے مطابق متعدد کلاڈ ماڈلز میں خرابی کی شرح میں اچانک اضافہ ہوا، جس کے بعد سروس متاثر ہوئی۔ یہ مسئلہ امریکی مشرقی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 40 منٹ پر سامنے آنا شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے ہر اصول کی خلاف ورزی کی‘، کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس ٹھکانے لگانے کے بعد اے آئی ایجنٹ کلاڈ کا اعتراف

متاثر ہونے والے ماڈلز میں کلاڈ میتھوس 5.1، فَیبل 5.1، میتھوس 5، فَیبل 5، اوپس 5، اوپس 4.8 اور اوپس 4.6 شامل ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ خرابی کی وجہ کا پتا چل گیا ہے اور اسے دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ سروس کی بحالی تک صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور تمام خدمات معمول پر آنے کے بعد صارفین کو آگاہ کیا جائے گا۔

سروس میں تعطل کے باعث صارفین میں تشویش اور بے چینی دیکھی گئی جبکہ بعض صارفین نے صورتحال پر مزاحیہ تبصروں اور خاکوں کے ذریعے ردعمل بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کلاڈ کا کمال، سال کا کام گھنٹے میں، گوگل انجینیئرنگ ٹیم بھی حیران

گوگل پر بھی کلاڈ کی سروس میں خرابی سے متعلق تلاش میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ بعض صارفین کو ’کلاڈ اس وقت گنجائش سے باہر ہے‘ جیسے پیغامات موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کلاڈ کوڈ اور کلاڈ چیٹ کو اس تعطل سے زیادہ متاثر ہونے والی خدمات میں شامل بتایا جارہا ہے، جس پر بعض صارفین نے دونوں خدمات کی دستیابی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp