وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنی چھوٹی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لندن گئی ہیں، جہاں وہ 2 سے 3 روز قیام کریں گی۔
مریم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی نے لندن کی ایک برطانوی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب گریجویشن کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن روانہ
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) September 5, 2026
تقریب کے بعد مریم نواز اپنی بیٹی کے ہمراہ پاکستان واپس روانہ ہوں گی۔
مریم نواز کا دورہ لندن مکمل طور پر نجی نوعیت کا ہے اور قیام کے دوران ان کی کسی سیاسی ملاقات کا امکان نہیں۔
مزید پڑھیں: امپریل کالج لندن کی پاکستان میں کیمپس کھولنے کی تردید، وزیراعلیٰ مریم نواز کو یہ غلط خبر کس نے دی؟
ان کی لندن میں مصروفیات کا محور خاندانی تقریبات اور نجی امور ہوں گے۔














