جونیئر مینز ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست، پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

جمعہ 11 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماچی ٹریننگ بیس میں کھیلے گئے جونیئر مینز ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔

اس یکطرفہ شکست کے بعد ‘گرین شرٹس’ اب اتوار کو کانسی کے تمغے کے لیے ملائیشیا کے مدمقابل ہوں گے، جبکہ فائنل میں بھارت اور کوریا ٹکرائیں گے۔

سیمی فائنل کا احوال اور ابتدائی برتری

جمعہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

میچ کا آغاز قدرے محتاط انداز میں ہوا اور پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:جونیئر ہاکی ایشیا کپ : پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تاہم میچ کی خاموشی دوسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں اس وقت ٹوٹی جب جنوبی کوریا کے سیو وون پارک نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس کے محض 5 منٹ بعد ہی من ہیوک لی نے پنلٹی کارنر کو کامیابی سے گول میں بدل کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔

اس سنسنی خیز کوارٹر کے آخری سیکنڈز میں پاکستان کے ندیم خان نے پنلٹی کارنر پر شاندار گول سکور کر کے خسارہ کم کیا، جس سے قومی ٹیم کی میچ میں واپسی کی موہوم سی امید پیدا ہوئی۔

چوئی ڈوہیون کا شاندار کھیل اور پاکستان کی ناکامی

میچ کے 41 ویں منٹ میں جنوبی کوریا کے چوئی ڈوہیون نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے اپنی ٹیم کی 2 گول کی برتری کو بحال کر دیا، جو تیسرے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں:جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

آخری کوارٹر کے ساتویں منٹ میں ڈوہیون نے ایک اور پنلٹی کارنر کو گول میں بدل کر میچ پر جنوبی کوریا کی گرفت مکمل طور پر مضبوط کر دی۔

میچ کے آخری 8 منٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوریا کی برتری ختم کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے، لیکن وہ کوئی گول سکور نہ کر سکے۔

یوں 2026 کے جونیئر مینز ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔

اس شاندار فتح نے جنوبی کوریا کو فائنل میں پہنچا دیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسری جانب، اب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے حصول اور کانسی کا تمغہ جیتنے کے لیے اسی مقام پر اتوار کو ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

شی جن پنگ کے اقتدار میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں