پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کی خواہش جماعت اسلامی سے زیادہ ہماری ہے، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے 20 ستمبر کو اعلان کردہ لانگ مارچ سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کی احتجاجی سرگرمیاں، ریلیاں، دھرنے اور لانگ مارچ عموماً آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ہوتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کلے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا حکومت جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کو پرامن سیاسی احتجاج سمجھتی ہے اور اسی لیے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات بھی کیے گئے ہیں۔ مذاکرات میں جماعت اسلامی کے مطالبات کو غور اور سنجیدگی سے سنا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں پر بحث سیمینارز میں نہیں، پارلیمنٹ میں ہوگی، تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی قیادت مل کر معاملہ طے کریں گی، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کی خواہش جتنی جماعت اسلامی کی ہے، اتنی ہی بلکہ اس سے زیادہ مسلم لیگ ن اور وزیراعظم کی بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی کے بل کم کرنے، لوڈشیڈنگ میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے لانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp