انڈونیشیا میں تشویشناک واقعہ، 240 مسافروں سے بھرے بحری جہاز کا رابطہ منقطع، سرچ آپریشن کا آغاز

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا میں 240 مسافروں کو لے جانے والا مسافر بردار جہاز جاوا سمندر میں رابطے سے باہر ہوگیا، جس کے بعد امدادی اداروں نے جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ’ورگو ٹرانسپورٹ 8‘ نامی جہاز مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے دارالحکومت بنجارماسین جا رہا تھا کہ اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

بنجارماسین کے سرچ اینڈ ریسکیو دفتر کو اطلاع ملی کہ جہاز دوران سفر مواصلاتی رابطے سے محروم ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سمندر میں بنجارماسین کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی۔

امدادی ادارے کے آپریشنز چیف اریانتو آری نے جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی اہلکاروں کو ممکنہ مقام کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔ حکام نے ٹریساکتی کے مقام پر امدادی کارروائیوں کے لیے ایک آپریشن پوسٹ بھی قائم کردی ہے۔

حکام کے مطابق جہاز کے آپریٹر نے واقعے کی اطلاع اس وقت دی جب اسے معلوم ہوا کہ جہاز کو خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جہاز کے ساتھ اصل میں کیا ہوا اور آیا وہ خراب موسم کے باعث راستے سے ہٹا یا کسی اور مشکل کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:فلپائن: فیری میں خوفناک آتشزدگی، 5 افراد ہلاک، 87 لاپتا

حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار 240 افراد میں سے کسی کے جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ امدادی ٹیمیں سمندر میں جہاز کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کی آخری معلوم پوزیشن کو تلاش کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا ہزاروں جزائر پر مشتمل ملک ہے جہاں مسافر اور مال بردار جہاز مختلف جزیروں کے درمیان آمدورفت کا اہم ذریعہ ہیں، تاہم خراب موسم کے دوران سمندری سفر میں خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا