جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان کی شاندار واپسی، ملائیشیا کو شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جونیئر ایشیا کپ 2026 کے اہم میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2-4 سے ہرا کر برونز (کانسی) کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: جونیئر مینز ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست، پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

چین کے موچی ٹریننگ بیس میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں گرین شرٹس نے ابتدائی طور پر 2 گول سے پیچھے ہونے کے باوجود دباؤ میں آئے بغیر مسلسل 4 گول داغ کر میچ کا پانسا پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا عبدالسامی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 2 اہم گول اسکور کیے۔

میچ کے 11ویں منٹ میں آدم اشرف جوہری نے فیلڈ گول کر کے ملائیشیا کو برتری دلائی جبکہ 2 منٹ بعد ہی 13ویں منٹ میں شفیق عمار فہمی نے پینلٹی کارنر کو گول میں بدل کر برتری 0-2 کر دی۔

مزید پڑھیے: خواتین جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ہاف ٹائم کے بعد گرین شرٹس نے جارحانہ انداز اپنایا۔ رانا عبدالسامی نے 34ویں اور 47ویں منٹ میں 2 خوبصورت فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp