فتح بے وقار، ہٹ دھرمی برقرار: بھارتی ویمنز ٹیم کا محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹی 20 ٹرافی لینے سے انکار

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ویمنز ایشیا ٹی 20 کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا تاہم کھیل میں سیاست کی روش برقرار رکھتے ہوئے بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں یہ بھارت کا ٹی 20 فارمیٹ میں چوتھا ٹائٹل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی بھارت کی جانب سے ایسا ہی رویہ دیکھنے کو ملا تھا جب بھارتی مینز ٹیم نے بھی ایشیا کپ ٹی 20 جیت کر محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا۔

اتوار والا واقعہ سال 2025 کے مینز ایشیا کپ کے اسی تنازعے کی کا ایکشن ری پلے تھا جب بھارت نے 28 ستمبر 2025 کو دبئی میں فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے فاتح ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اس موقعے پر تقریب کے دوران بھارت کو باضابطہ طور پر ٹرافی پیش نہیں کی گئی تھی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے بعد میں ٹرافی کے بغیر ہی جشن منایا تھا جس میں یادیو نے علامتی طور پر ’فرضی ٹرافی‘ اٹھانے کا اشارہ کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے بار بار پیش آنے والے ایسے واقعات نے ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ میں سیاسی کشیدگی کو شامل کرنے پر سوالات اٹھا دیے ہیں جسے روایتی طور پر ایک ایسا کھیل سمجھا جاتا ہے جو حکومتوں کے درمیان اختلافات کے باوجود قوموں اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔

اسی غیر سنجیدہ اور اسپورٹ مین اسپرٹ کے منافی رویے کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی ویمنز نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہیں لی۔

دریں اثنا کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح سیاسی کشیدگی کھیل پر حاوی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر ختم، سری لنکا نے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

کرکٹ مبصرین کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاسی اکھاڑہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے اور یہ اسپورٹس مین شپ کی روح کے سراسر منافی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیاسی طور پر متاثرہ فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ایک کرکٹ کمنٹیٹر نے کہا کہ کرکٹ کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے نہ کہ سیاسی دشمنی کو گہرا کرنا۔

کمنٹیٹر نے کہا کہ جب سیاست اسٹیڈیم پر حاوی ہو جاتی ہے تو اسپورٹس مین شپ کا اصل جذبہ ختم ہو جاتا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں یہ بھارت کا ٹی 20 فارمیٹ میں چوتھا ٹائٹل ہے۔ اس فتح کے ساتھ بھارت نے مجموعی طور پر 50 اوور اور 20 اوور دونوں فارمیٹس میں اپنا 8واں ویمنز ایشیا کپ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 183 رنز بنائے جس میں اوپنرز سمرتی مندھانا اور شفالی ورما کی شاندار نصف سینچریاں شامل تھیں۔

شفالی ورما نے 39 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 39 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کے ساتھ 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

دونوں اوپنرز نے بھارت کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 129 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اس سے قبل کہ 13 ویں اوور میں چامودی پرابودا نے شفالی کو آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں سمرتی رن آؤٹ ہو گئیں۔

وکٹ کیپر رچا گھوش 13 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جنہیں چماری اتھاپتھو نے آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے: ویمنز ایشیا کپ 2026 کا میلہ دبئی میں سجنے کو تیار، فوٹو سیشن میں پلیئرز کا دلکش رقص

بھارت نے 19 ویں اوور میں دو وکٹیں گنوائیں۔ کپتان ہرمن پریت کور ایک چوکے کے ساتھ 14 گیندوں پر 14 رنز بنا کر مِتھالی ایودھیا کا شکار بنیں جبکہ دیپتی شرما 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئیں۔

بھارت نے آخری اوور میں 16 رنز بنائے۔ گنالن کمالنی 5 گیندوں پر ایک چھکے کے ساتھ 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ بھارتی فلمالی نے 2 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے مِتھالی ایودھیا، چماری اتھاپتھو اور چامودی پرابودا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سال 2024 کی چیمپیئن سری لنکا کی ٹیم بھارتی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے 20 اوورز میں 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان چماری اتھاپتھو نے 32 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کے ساتھ 36 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور کیا جبکہ وشمی گنارتنے نے 22 گیندوں پر 2 چوکوں کے ساتھ 20 رنز بنائے۔

نیلاکشیکا سلوا نے 16 گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ 22 رنز بنائے جبکہ باقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔ دیپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پریما راوت، شفالی ورما اور کرانتی گوڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بھارتی خواتین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ تو جیت لیا لیکن ٹرافی کی تقریب کا مزہ کرکرا کرگئیں اور وہ پروقار موقع ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جب انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کی تشکیل میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

’ باس سکیم‘ نامی نیا سائبر حملہ، واردات کا طریقہ کار کیا ہے، کیسے بچا جاسکتا ہے؟

اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے صوبوں سے 23 ہزار سے زائد پولیس نفری طلب کرلی گئی

پاکستان اور لبنان میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بلوچستان میں خواتین کے خلاف تیزاب گردی و تشدد کا سلسلہ نہ تھم سکا، 5 سال میں قتل کے 390 واقعات رپورٹ

ویڈیو

27 ستمبر مارچ سے قبل پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، ہزاروں افراد نکالنا بھی مشکل، اندرونی کہانی سامنے آگئی

رضا اللہ کے بھائی نے والد کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر کیسے آمادہ کیا؟

ویڈیو میں ایکشن دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا، لڑکے میں ٹیلنٹ ہے، آج رضا اللہ نے ثابت کر دیا، کوچ رفعت اللہ مہمند

کالم / تجزیہ

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘

جدید ملٹری میوزیم اور قومی یادداشت میں ان کا کردار

راجا جی ریل کا ایک پرانا سفر