نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں نے کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو بہترین راستہ قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے امیدوار رافیل گروسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بات چیت کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Ambassador Rafael Grossi, Director General of the IAEA and candidate for UN Secretary-General, late last night.
They discussed the evolving regional situation and agreed that implementation… pic.twitter.com/N1l5KQQgTr
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 15, 2026
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ علاقائی کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ہی بہترین لائحہ عمل ہے۔ رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی امن اور ترقی کے ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے منصب کے لیے رافیل گروسی کی انتخابی مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔














