سوشل میڈیا پر مقامی سطح کے ایک کرکٹ میچ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں باؤلر نے ایسی غیر معمولی گیند کرائی کہ بلے باز سمیت دیکھنے والے بھی چند لمحوں کے لیے سوچ میں پڑ گئے کہ آخر گیند گئی کہاں؟
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باؤلر نے گیند کو انتہائی اونچا پھینکا، جو ہوا میں ایک عجیب سا لوپ بنانے کے بعد اچانک تیزی سے ٹرن ہوئی۔ بلے باز نے شاٹ کھیلنے کی پوری کوشش کی مگر وہ پویلین لوٹ گیا۔
Crazy Dismissal
Village cricket never fails to deliver 😂 pic.twitter.com/a1c7vq8v0e
— Ravi (@ravimane53) September 16, 2026
وکٹ گرتے ہی وکٹ کیپر اور دیگر فیلڈرز نے بھرپور جوش و خروش سے جشن منایا جبکہ ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین بھی اس گیند کی ’فنکاری‘ پر تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
کرکٹ کے شوقین افراد نے اس گیند کو یوزویندر چہل، انیل کمبلے اور متھیا مرلی دھرن کی اسپن کا دلچسپ امتزاج قرار دیا ہے یعنی ایک ہی گیند میں اتنی اسپن کہ بیٹسمین تو کیا، دیکھنے والا بھی لائن اور لینتھ بھول جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی کرکٹ ٹیم پر مستقل پابندی لگائی جائے’، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے
بعض صارفین نے ویڈیو میں ڈبل نو بال کی نشاندہی بھی کی جس نے اس دلچسپ واقعے کو مزید بحث کا موضوع بنا دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ناظرین نے اسے ’گاؤں کی کرکٹ‘ قرار دینے پر بھی اعتراض کیا کیونکہ گراؤنڈ نسبتاً منظم دکھائی دیتا ہے اور کھلاڑی بھی باقاعدہ کرکٹ کٹس میں نظر آتے ہیں۔
چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں مرتبہ دیکھی جانے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گئی ہے۔














