پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے چوتھے یوتھ ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی ہے۔
🚨 Pakistan U-19 won the series 3-1! 🇵🇰
– England were bowled out for 150 while chasing 350.
– Brilliant bowling from the young boys as Pakistan win the match and series in one-sided fashion! 💚🔥
– All 10 wickets from Pakistan 📸👇🏻 pic.twitter.com/Cfa45r5RL4
— Mian Ahmad (@aHmADmIaN150) September 16, 2026
ورمسلے میں کھیلے گئے اس مقابلے میں گرین شرٹس کے 350 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 20.4 اوورز میں محض 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستانی بیٹرز کا لاٹھی چارج
پاکستان انڈر 19 کے کپتان فرحان یوسف اور اوپنرز نے پہلے بلے بازی کا بہترین فیصلہ کیا۔ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے ٹیم کو 148 رنز کا بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے بالترتیب 79، 79 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان انڈر 19 ٹیم شاندار فتح کے ساتھ سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی
اس کے بعد کپتان فرحان یوسف نے محض 54 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے 53 گیندوں پر 63 رنز کا حصہ ڈالا، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف قائم کیا۔
انگلش بیٹنگ لائن ریت کی دیوار بن گئی
351 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات اگرچہ تیز تھی تاہم پاکستانی باؤلنگ کے سامنے ان کا مڈل اور لوئر آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔
I’ve said it before, and I’m saying it again: don’t be surprised if Farhan Yousaf is fast-tracked into the white-ball series. You may or may not like the decision, but there are many possible and strong arguments to back it.
Let’s put it this way: he’s highly regarded in the… pic.twitter.com/vVCBJ9dxR0
— Mohammad Aizaz (@SeedaBalla93) September 16, 2026
انگلش کپتان رالف ایلیبرٹ نے 46 اور اسحاق محمد نے 32 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلیں، لیکن پاکستانی باؤلرز کے پے درپے وار نے میزبان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
احمد حسین اور باؤلرز کی تباہ کن کارکردگی
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ان کا بہترین ساتھ دیتے ہوئے نقاب شفیق، محمد صیام اور جہانگیر بلال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے انگلش اننگز کو محض 150 رنز پر محدود کر دیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان انڈر 19 نے اپنے دورہ انگلینڈ 2026 میں اپنی برتری کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔













