نوبیل فاؤنڈیشن کا انعام کی رقم بڑھانے کا اعلان

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈن کی ‘نوبیل فاؤنڈیشن’ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ امسال تمام 6 زمروں میں دیے جانے والے معتبر نوبیل انعامات کی رقم میں 9 فیصد اضافہ کر رہی ہے جس کے بعد ہر زمرے کے لیے انعام کی کل رقم 12 ملین سویڈش کراؤن (تقریباً 1.22 ملین امریکی ڈالر) ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ماہر کا پاکستانی قیادت کی پالیسیوں کو خراجِ تحسین، نوبیل امن انعام کی امید ظاہر کر دی

نوبیل فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنا اسٹجارنے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انعام کی رقم میں اضافے کا مقصد نوبیل پرائز کی طویل المیعاد اہمیت کو برقرار رکھنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی مالی قدر بھی قائم رہے۔

رواں سال فزکس، کیمسٹری، امن، ادب، معاشیات اور ادویات/فزیالوجی کے شعبوں میں نوبیل انعام حاصل کرنے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان 5 اکتوبر سے 12 اکتوبر کے درمیان کیا جائے گا۔

تاریخی 125ویں سالگرہ

امسال انعامات کے اس سلسلے کی 125ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی سفارتی کوششیں نوبیل پیس پرائز سے بھی بڑی ہیں، رانا ثنااللّٰہ

ڈائنامائٹ کے موجد اور 19ویں صدی کے سویڈش تاجر الفریڈ نوبیل کی وصیت کے تحت قائم کیے گئے ان انعامات کا آغاز سنہ 1901 میں ہوا تھا اور اس وقت ہر زمرے کے لیے انعام کی رقم 1,50,782 کراؤن تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp