پی آئی اے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، دوسرامرحلہ کب شروع ہو گا؟

جمعہ 23 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی آئی اے نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا، حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا، دوسرا  مرحلہ 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔

گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا۔ کل 268 پروازوں کے ذریعے سے 61،467 حجاج کرام حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

ان پروازوں کے ذریعے سے تقریبا 41 ہزار سرکاری حجاج کرام، 19 ہزار پرائیوٹ حجاج کرام اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے۔

پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں۔ سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے حجاج کرام نے براستہ کراچی سے جدہ کا سفر کیا۔

پی آئی اے کی حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا، 268 پروازوں میں سے 249 پروازیں وقت پر یا وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں۔

پورے حج آپریشن میں صرف 19 پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں ، حج آپریشن میں بروقت روانگی کے اعلیٰ تناسب پر سی ای او پی آئی اے نے متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ