جاپان میں طاقتور سمندری طوفان، کانتو ریجن میں سیلاب کا خطرہ

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک طاقتور سمندری طوفان جاپان کے بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث کانتو ریجن اور مشرقی جاپان کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی صورتحال تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔ محکمہ کے مطابق ٹائیفون دوجوان دن کے اواخر میں ٹوکیو کے میٹروپولیٹن علاقے کے قریب سے گزرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ٹائیفون ’رگا سا‘ نے تباہی مچا دی، تائیوان میں 14 ہلاکتیں، لاکھوں افراد متاثر

آئیزو جزائر، چیبا پریفیکچر اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کے دیگر حصوں میں پہلے ہی شدید بارشیں ہو چکی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر ہفتے سے اب تک 300 ملی میٹر یعنی 12 انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹائیفون کے کانتو ریجن کے قریب پہنچنے کے ساتھ پیر کی سہ پہر سے بارشوں کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کانتو ریجن میں ٹوکیو اور اس کے گردونواح کے متعدد پریفیکچرز شامل ہیں۔

وسطی جاپان کے ایچی پریفیکچر میں جاری ایشین گیمز کے دوران منتظمین نے ٹائیفون کے پیش نظر گھڑ سواری کے ایونٹنگ مقابلے کو بھی ملتوی کرکے منگل کو منتقل کر دیا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ کانتو اور وسطی جاپان میں بارش کے مسلسل اور مرتکز بینڈز بن سکتے ہیں، جس سے اچانک سیلاب اور بارش سے متعلق دیگر قدرتی آفات کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ سکتا ہے۔

جاپان میں حالیہ برسوں کے دوران ایسے بارشی بینڈز ایک بڑھتی ہوئی تشویش بن چکے ہیں۔ یہ نسبتاً محدود علاقے میں کئی گھنٹوں تک غیرمعمولی مقدار میں بارش برسا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلپائن میں شدید طوفان کے باعث 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

ٹائیفون دوجوان ایسے وقت میں جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے جب دنیا کے مختلف خطوں میں شدید موسمی واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور مشرقی ایشیا سے شمالی امریکا اور یورپ تک غیرمعمولی بارشوں، سیلاب اور شدید سمندری طوفانوں کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان: صوبہ بغلان میں مزاحمت کاروں  کے ہاتھوں طالبان کا ایک کارندہ ہلاک، دوسرا شدید زخمی

گندم کی درآمد کا پہلا جہاز رواں ماہ کے آخر تک کراچی پہنچے گا، اسحاق ڈار

ایران جنگ کے معاشی جھٹکے، ترقی پذیر ممالک اخراجات کم کریں، آئی ایم ایف

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی ریکارڈ طلب، ڈیڑھ کروڑ سے زائد درخواستیں موصول

روسی وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس لائنز اور پاکستان مونومنٹ کا دورہ، پاکستانی پرچم کو بوسہ بھی دیا

ویڈیو

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں 2 پالیسیاں نہیں چل سکتیں، اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کی مشترکہ بریفنگ

3 مرتبہ حکومت کے باوجود پی ٹی آئی دیر، پشاور موٹروے بنانے میں ناکام، عوام کا احتجاج

میری بیٹی ڈاکٹر عبد القدیر خان جیسی سائنسدان بننا چاہتی تھی، کاش! میں نے ایجنٹ کی تصدیق کر لی ہوتی، لائبہ کے والد کی دردناک روداد

کالم / تجزیہ

پیپلز پارٹی کہاں کھڑی ہے؟

میری موت، میری مرضی

کیا پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے کچھ سیکھ پائے گی؟