نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج نیویارک میں 81 ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالاس سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
ملاقات میں نائب وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی خصوصاً تجارت اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کے لیے جی ایس پی پلس کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے حالیہ علاقائی پیشرفت کے دوران پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کی تعمیری مصروفیت اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف کو سراہا۔
انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر واپس آنے اور تمام فریقوں کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔














