پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 96 پیسے سستا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 422 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے موٹر سائیکل اور رکشے والوں سمیت 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کو پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دے دی گئی ہے، جس سے لوگ استفادہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp