محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

محسن نقوی نے تجارت، معیشت، سیاحت، سیاست، ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت، توانائی، سیاحت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اپنی علاقائی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی ضروریات کا ایک حصہ پورا کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے موجودہ تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں اور پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp