پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز 2026: پاکستان کرکٹ ٹیم کی کراچی میں تیاریوں کا آغاز
ایشلے نوفکی نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔ ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کی آخری سیریز ہوگی، جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کی ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بات چیت بھی ہوئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ میں ٹیلنٹ کا بحران، وسیم اکرم نے پی ایس ایل پر بھی سوال اٹھا دیا
پی سی بی کے مطابق امیدوار 8 اکتوبر تک بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔














