نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آسٹریا کی وزیر برائے یورپی و بین الاقوامی امور بیئٹے مائنل رائزنگر سے ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریا کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کیا جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعلقات، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister of Pakistan, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met with Minister for European and International Affairs of Austria, Beate Meinl-Reisinger @BMeinl, on the sidelines of the 81st Session of the UN General Assembly in New York.
The two… pic.twitter.com/vQYRRXhrKm
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 23, 2026














