وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا
ملاقات میں وزیراعظم نے کثیرالجہتی نظام اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں سے پاکستان کی وابستگی پر زور دیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets United Nations Secretary General António Guterres on the sidelines of the 81st session of the United Nations General Assembly. New York, 25 September 2026.@HussainAhmedCh8 @javedstringer pic.twitter.com/urtnlw6eNc
— Media Talk (@mediatalk922) September 25, 2026
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے پڑوسی خطے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان اور اس کے تدارک کے لیے مؤثر عالمی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا، جبکہ افغانستان کی صورتحال اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں اضافے پر بھی سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif writing his remarks in the visitors’ book at the office of the United Nations Secretary-General. New York, 25 September 2026.@azamshaam @KulAalam pic.twitter.com/3yfKGKr7IQ
— Media Talk (@mediatalk922) September 25, 2026
مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی ادارے میں پاکستان کے مؤثر کردار، عالمی امن و سلامتی کے لیے اس کی خدمات اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انتونیو گوتریس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کی بھی تعریف کی۔













