نیویارک فیشن ویک سے پلٹنے والی ڈیزائنر سے جم لباس پر سوال، نادیہ خان کڑی تنقید کی زد میں

ہفتہ 26 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان کو مارننگ شو میں کامیاب فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان کی عالمی کامیابیوں کو نظر انداز کر کے ان کے جم کے لباس پر غیر ضروری سوالات اٹھانے پر شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parishae Adnan (@parishae.adnan)

عامر عدنان فیشن ہاؤس کی سی ای او پریشے عدنان حال ہی میں نیویارک فیشن ویک میں اپنا شو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس لوٹی ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر بات کرنے کے لیے انہیں نادیہ خان کے شو ’رائز اینڈ شائن‘ میں مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:علی انصاری نے نادیہ خان کی تنقید کے سیاق و سباق سے ہٹ کر کلپس شیئر کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تاہم انٹرویو کے دوران میزبان نادیہ خان نے ڈیزائنر کی عالمی کامیابیوں پر بات کرنے کے بجائے ان کے جم جانے کے لباس پر سوالات شروع کر دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Zaidi (@syedazoyazaidi)

نادیہ خان نے پوچھا کہ کیا ان کے والدین انہیں اس طرح کا لباس پہننے کی اجازت دیتے ہیں۔ اسی دوران معاون میزبان زوہیب حسن نے بھی ان کی جسامت پر نامناسب تبصرہ کیا، جس کا جواب ڈیزائنر نے ایک الگ ویڈیو میں دیا۔

سوشل میڈیا کریئیٹرز کا سخت ردعمل

اس واقعے کے بعد انٹرنیٹ پر نادیہ خان کے خلاف تنقید کا طوفان کھڑا ہو گیا۔ خود پریشے نے شو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر میزبان کے سوالات سے ہونے والی الجھن واضح تھی۔

انفلوئنسر زویا زیدی نے نادیہ خان کی نقل اتارتے ہوئے والدین اور معاشرے سے متعلق ان کے متضاد بیانات کو طنز کا نشانہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AISHA YOUSUF (@aishasayss)

دوسری جانب عائشہ یوسف نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ میزبان کے پاس کیریئر اور جدوجہد پر پوچھنے کے لیے بہت کچھ تھا، لیکن انہوں نے صرف کپڑوں اور ’لوگ کیا کہیں گے‘ کی ذہنیت پر توجہ مرکوز رکھی۔

کمبلوں سے ڈمبلوں تک

معروف کامیڈین رمشا وسیم نے ایک دلچسپ ویڈیو بنائی جس میں وہ نادیہ خان کی پی آر مینیجر بن کر انہیں مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ معافی مانگنے کے بجائے اسے معاشرے کی اقدار کا دفاع قرار دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ramsha Waseem (@ramshooza)

انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ایک پاکستانی خاتون کتنی ہی کامیاب کیوں نہ ہو جائے، اسے ہمیشہ اس کے کپڑوں اور عمر تک محدود کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:’فلرز نے ایشوریہ اور کترینہ کی قدرتی خوبصورتی چھین لی‘، نادیہ خان نے یہ بات کیوں کہی؟

يشال شاہد نے اس صورتحال کا ایک انوکھا اور مزاحیہ حل پیش کیا۔ انہوں نے کمبل اوڑھ کر وزن اٹھانے کی ویڈیو شیئر کی اور اسے ’کمبلوں سے ڈمبلوں تک‘ کا نام دیا، تاکہ خواتین کو قومی ٹیلی ویژن پر لباس کے حوالے سے سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس رویے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا جا رہا ہے۔ نادیہ خان، جو 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط ایک کامیاب کیریئر رکھتی ہیں، ان کی جانب سے ایک اور کامیاب خاتون کی پذیرائی کے بجائے ان کے ذاتی فیصلوں پر تنقید کرنا مایوس کن ہے۔

خواتین کے ساتھ مختلف سلوک روا رکھنا اور فیشن انڈسٹری کی کامیابی کا جشن منانے کے بجائے ذاتی پہناوے پر سوال اٹھانا ایک ایسا عمل ہے جو خواتین کو عوامی سطح پر خود اعتمادی سے آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp